بھٹکل 29 نومبر (ایس او نیوز) ابنائے جامعہ وہمدردان جامعہ جدہ کے ایک وفد نے پیر کو مکتب جامعہ اسلامیہ موسی نگر بدریہ کالونی کا دورہ کیا اور مکتب کے نطام تعلیم وتربیت سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے وفد کاپرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے والہانہ استقبال کیا ۔ وفد کے سامنے مکتب کی کارکردگی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے مکتب جامعہ بدریہ کالونی کے استاذ مولوی سلمان کولا نےطلبہ کی تعلیم اور یہاں کے تربیتی امور کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ نائب ناظم جامعہ مولانا طلحہ ندوی نے مدرسہ کیے قیام کے مقاصد واضح کیے۔
مکتب جامعہ بدریہ کالونی کے محل وقوع کے تعلق سے بتاتے ہوئے مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے اطراف کے ماحول میں لوگوں میں دین کی بنیادوں سے بے خبری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس علاقے میں مکتب کی اہمیت واضح کی۔ وفد کے اراکین نے جامعہ کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامعہ سے اپنے قلبی لگاؤ اور تعلق پر خوشی کا اظہار کیا۔ وفد میں مولوی سید ہاشم ندوی سمیت مولوی تمیم حسن رکن الدین، مولانا عبد المطلب ڈی ایف ،جناب قمرسعدا اور جناب نعمان علی اکبرا سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔